5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب زدگان کیلئے ایم کے آر ایف اور عمران خان کی پکار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر ایک بڑی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ مہم دو مراحل پر مشتمل ہو گی۔ عمران خان نے جیو ٹی وی کے صدر عمران اسلم اور ایم کے آر ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسرندیم اقبال کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ فنڈز اکھٹا کرنے کی مہم سیاسی یا حکومت کے خلاف نہیں ہے۔عمران خان نے امید ظاہر کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی دل کھول کراپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ہم وطنوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ان کی امداد کا ایک ایک پیسہ انتہائی شفاف انداز میں سیلاب زدگان تک پہنچایا جائے گا۔جیو ٹی وی کے صدر عمران اسلم نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ کرتے ہوئے کہا کہ جیو نے ماضی مین بھی سونامی، زلزلہ زدگان اور سوات متاثرین کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اب عمران خان کے ساتھ مل کر متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے بھرپور مہم شروع کی جا رہی ہے۔عمران خان اور میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن سیلاب زدگان کی امداد کے لئے مہم کا آغاز 28 اگست کو کریں گے۔اس مہم میں رضا کاروں کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔