تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسپین :بل فائٹنگ کاتماشا دیکھنے آنیوالے درجنوں تماشائی لہولہان

جنگ نیوز -
میڈرڈ ... اسپین میں بپھرے ہوئے سانڈ نے بل فائٹنگ کا نماشا دیکھنے آئے ہوئے درجنوں تماشائیوں کو لہولہاں کر دیا ۔میڈیا کے مطابق اسپین کے شمالی علاقے نویراکے قصبہ ٹافلان میں بل فائٹنگ کے دوران بیل بپھر گیا اور حفاظتی جنگلا پھلانگ کر تماشائیوں میں گھس گیاجس کے باعث کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے ۔رپوٹ کے مطابق بل فائٹنگ میں ایسا واقع بہت کم ہی دیکھنے میں آتا ہے ۔ خوف ناک واقع اس وقت پیش آیا جب تماشائی کھیل شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے ۔اس موقع پر تماشائی اپنی جان بچانے کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے ۔زخمیوں کوطبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔میڈیا رپوٹ کے مطابق حکام اورتماشائیوں نے مل کر بیل کو قابو کر لیا جسے بعدازاں علاقے سے دور لے جاکر ہلاک کر دیا گیا ۔واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب اسپین میں بل فائٹنگ پر پابندی لگانے کی بحث چھڑی ہوئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.