تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی : اناج مارکیٹ کی دکان میں آتشزدگی

جنگ نیوز -
کراچی : اناج مارکیٹ کی دکان میں آتشزدگی

کراچی…کراچی کے علاقے کھوڑی گارڈن کے نزدیک اناج مارکیٹ کی دکان میں لگنے والی آگ پر فائر فائٹرز نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔آتشزدگی کا واقعہ بدھ کی رات پیش آیا۔ جس میں اناج مارکیٹ میں ایک صابن کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ پولیس اور رینجرز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کاروائی کا آغاز کیا۔ اس دوران علاقے میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر منقطع کر دی گئی اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کی بعد ہول سیل اناج مارکیٹ میں صابن کی دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.