5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہورائر پورٹ پرسعودی عرب جانیوالامسافر گرفتار
جنگ نیوز -
لاہورائر پورٹ پرسعودی عرب جانیوالامسافر گرفتار
لاہور…لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر ائر پورٹ سیکیورٹی فورس نے اسلحہ سعودی شہردمام لیجانے والے ایک مسافرکو گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد کا رہائشی محمد امین سعودی عرب کے شہر دمام جارہاتھا کہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر ائر پورٹ سیکیورٹی فورس نے سامان کی تلاشی لی تواس میں سے بڑی تعداد میں خالی راؤنڈز نکل آئے جس پر اسے پکڑ کر تھانہ سرور روڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ملزم محمد امین کا کہنا تھا کہ سامان کی پیکنگ کے دوران غلطی سے راؤنڈز رکھے گئے۔تاہم پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔