تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیاسی تعطل ختم کرنے کیلئے مذاکرات میں تیزی لارہے ہیں،عراقی وزیر اعظم

جنگ نیوز -
سیاسی تعطل ختم کرنے کیلئے مذاکرات میں تیزی لارہے ہیں،عراقی وزیر اعظم

بغداد…عراق کے سابق وزیر اعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ ان کا الائنس ملک کے سیاسی تعطل کو توڑنے کے لئے امریکا مخالف شیعہ تحریک سے مذاکرات میں تیزی لانا چاہتا ہے۔العراقیہ اتحاد اور نوری المالکی کے شیعہ اکثریتی اتحاد کے درمیان پیر کے روز نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو نے کے بعدایاد علاوی اور بااثر شیعہ رہ نما مقتدی الصدر کے سیاسی گروپ نے مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔ایاد علاوی نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں ہم نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں اپنی مشاورت تیز کرنے جا رہے ہیں تاکہ نئی حکومت کی تشکیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔امسال مارچ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد سے ابتک عراق سیاسی ڈیڈ لاک کا شکار چلا آ رہا ہے۔ ان انتخابات میں کسی اتحاد کو واضح برتری نہیں مل سکی تھی۔ اس صورتحال کی وجہ سے اگست سے عراق کے امریکی فوج کے لڑاکا مشسنز خاتمے پر سوالات اٹھائے جانے لگے ہیں کیونکہ ملک میں کسی مستحکم سیاسی حکومت نہ ہونے کی صورت میں پرتشدد کارروائیوں کا ازسر نو آغاز ہو سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.