تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلیک واٹر کے مالک ایرک پرنس کا ابوظہبی میں سکونت اختیار کرنے پر غور

جنگ نیوز -
ابو ظہبی ... بدنام زمانہ سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کامالک ایرک پرنس امریکا چھوڑ کر ابوظہبی میں سکونت اختیار کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کو جمع کرائی گئی دستاویزات میں بلیک واٹر، جو اب زی سروس کے نام سے معروف ہے، کے51 سالہ بانی ایرک پرنس نے مستقل رہائش کیلئے متحدہ عرب امارات منتقل ہونے کا ارادہ ظاہر کیا۔بلیک واٹر کو عراق، افغانستان اور امریکا میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات میں کئی مقدمات کا سامنا ہے۔ عراقی حکومت نے بے گناہ شہریوں کے قتل کے الزام میں بلیک واٹر پر عراق میں پابندی لگادی تھی۔ تاہم امریکی عدالت نے انہیں بری کر دیا تھا۔بلیک واٹر کے دو سابق اہلکاروں نے تازہ ترین مقدمہ درج کرایا ہے جس میں انہوں نے بلیک واٹر پر امریکی حکومت کو دھوکا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایرک پرنس مقدمات سے بچنے کے لئے امریکا سے ابو ظہبی منتقل ہو رہے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ایرک پرنس اس مہینے کے آخر تک امریکا کو مستقل طور پر چھوڑنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.