تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایران پرحملہ ہوا تو ردعمل خطے تک محدود نہیں رہے گا،خامنہ ای

جنگ نیوز -
تہران ... ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا سے کوئی بھی بات چیت صرف اُسی صورت ہوسکتی ہے جب وہ تہران کیخلاف پابندیاں ختم اور حملے کی دھمکیاں دینا بند کردے۔ حملہ ہوا تو ردعمل خطے تک محدود نہیں رہے گا۔ ٹیلے ویژن پر نشر اپنی تقریر میں خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا دیانت داری سے مذاکرات کرنے کا خواہشمند نظر نہیں آتا۔ اگر وہ سُپر پاور ہونے کے غرور سے نکلے کر دھمکیوں اور پابندی کی زبان میں بات کرنا بند اور پیشگی شرائط عائد نہ کرے تو ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملے کیا تو یہ ایک بڑی بیوقوفی ہوگی اور اس کا ایسا منہ توڑ جواب دیا جائیگا جو مشرق وسطیٰ تک محدود نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کو مجبور کررہا کہ یورینیم کو بیس فیصد تک افزودہ کرے۔ ایران نے جوہری ایندھن تیار کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا ہے اور اسی پر گامزن رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.