تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسامہ کے اہلخانہ مقبوضہ بیت المقدس میں بھی جائیداد کے مالک تھے

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس ... القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے اہل خانہ مقبوضہ بیت المقدس میں بھی جائیداد کے مالک تھے العربیہ کے مطابق قدیمی مقبوضہ بیت المقدس میں یہ مکان اسامہ بن لادن کے والد الشیخ محمد عوض بن لادن نے 1962 میں تعمیر کیا تھاجب یہ علاقہ اردن کا حصہ تھا۔ بیت المقدس پر قبضے کے بعد اسرائیل نے اسامہ بن لادن کے والد کا یہ مکان مالک کی اجازت کے بغیر فروخت کر دیا۔ اس دور میں اسامہ بن لادن کے خاندان کا تعمیر کردہ یہ مکان نفیس اور مہنگا تھا۔ اگر اسامہ بن لادن کے والد اپنی مرضی سے یہ مکان فروخت کرتے تو اس کی قیمت اس وقت بھی ایک کروڑ70 ہزار ڈالرز سے کم نہ تھی۔ فلسطینی املاک پر اسرائیلی قبضے سے متعلق معروف فلسطینی وکیل عبدالرزاق العموری نے عربی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس علاقے میں اسامہ کے اہل خانہ کا مکان تھا وہ القدس کا مہنگا ترین علاقہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.