تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور:دہشت گردوں کو اسلحہ فروخت کرنیوالے2 ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور پولیس نے دہشت گردوں کو اسلحہ فروخت کرنے والے اشتہاری ملزمان سمیت منشیات فروش کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب اور اسلحہ برآمد کرلیاہے۔ گُجر پورہ پولیس کے مطابق ضلع اوکاڑہ کا اشتہاری ملزم طارق اپنے ایک ساتھی تصدق حسین کے ہمراہ چائنہ سکیم میں جدید آتشیں اسلحہ کے ہمراہ ایک سابق سرکاری افسر کے گھر پناہ لیے ہوئے تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ، ڈی ایس پی آفتاب پھلوان کا کہنا ہے کہ گرفتار اشتہاری ملزمان جرائم پیشہ افراد سمیت دہشت گردوں کو بھی اسلحہ فروخت کرتے تھے ،، گُجرپورہ پولیس نے علاقہ میں ایک دوسری کاروائی کے دوران زہریلی شراب فروخت کرنے والے سیموئل نامی شخص کو گرفتار کرکے شہر اور گردونواح میں سمگل کی جانے والی زہریلی شراب کی 4 سو بوتلیں برآمد کرلیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.