تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لبنان : اسرائیل کیلئے جاسوسی کاالزام ،حاضر سروس کرنل پرفردجرم عائد

جنگ نیوز -
بیروت ... لبنان کی فوجی عدالت نے ایک حاضر سروس کرنل پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں فردجرم عائد کردی ہے۔وہ چوتھے حاضر سروس فوجی ہیں جنہیں دشمن ملک کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔کرنل انٹوئن ابوجودہ پر دشمن اسرائیل کے لیے جاسوسی،اسرائیلی خفیہ ایجنسی موسادکے ایجنٹوں سے بیرون ملک ملاقاتوں اورانہیں رقوم کے بدلے میں حزب اللہ اور لبنانی فوج کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے الزامات پرفرد جرم عائد کی ہے۔اس ذریعے کے مطابق یہ کرنل2006 سے اسی ماہ کے آغاز میں اپنی گرفتاری تک اسرائیل کے لیے جاسوسی کررہا تھا۔لبنان میں اپریل 2009 کے بعدسے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزامات پرایک سوسے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ان میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور ٹیلی کام ملازمین بھی شامل ہیں۔مشتبہ جاسوسوں پر لگائی جانے چارج شیٹس میں سب سے بڑاالزام یہ ہے کہ انہوں نے 2006 میں اسرائیل کی لبنان پرمسلط کردہ تباہ کن جنگ کے دوران صہیونی فوج کو شیعہ ملشیا حزب اللہ کے ٹھکانوں کی نشاندہی میں مدددی تھی۔اب تک اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزامات میں پانچ لبنانیوں کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔ان میں سے دوکو منگل کے روز پھانسی پرلٹکایا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.