5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لبنان میں فلسطینیوں کو مکمل ملازمت کا حق دینے کیلئے قانون کی منظوری
جنگ نیوز -
بیروت ... لبنانی پارلیمان نے فلسطینیوں کو مکمل ملازمت کا حق دینے کے لیے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت لبنان بھر میں رہنے والے قریباً چار لاکھ فلسطینی مہاجرین پر مختلف پیشے اختیار کرنے پر عاید پابندی ختم کر دی گئی ہے۔لبنان کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ''منظور کردہ بل کے تحت فلسطینی مہاجرین پر پہلے سے عاید کردہ پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں اور اب وہ غیر ملکیوں کے لیے جن شعبوں کے دروازے کھلے ہیں،ان میں تمام سوشل سکیورٹی فوائد کے ساتھ ملازمتیں کر سکیں گے۔دروز لیڈر ولیدجنبلاط نے جون میں فلسطینی مہاجرین کو حقوق دلانے کے لیے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا تھا جس کے بعد اس پر بڑی تندوتیز بحث ہو چکی ہیں۔ لبنانی پارلیمنٹ کے بعض ارکان کا موقف رہا ہے کہ فلسطینی جب تک ریاستی اتھارٹی کے سامنے جوابدہ نہیں ہوتے،اس وقت تک انہیں کوئی مراعات نہیں دی جانی چاہئیں جبکہ بعض دوسروں کا موقف تھا کہ فلسطینیوں کو کام کرنے کی اجازت دینے اور سوشل سکیورٹی کی سہولت مہیا کرنے سے ملکی معیشت پر دبا ؤپڑے گا۔