5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
انسان دوستی کا عالمی دن،بان کی مون کا انسانی زندگیا ں بچانے کا عزم
جنگ نیوز -
نیو یارک . . . اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آج دنیا بھر میں انسان دوستی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے دوسرے ورلڈ ہیومینیٹرین ڈے پر اپنے پیغام میں قدرتی آفات کے دوران انسانی جانوں کو بچانے کی اہمیت پر زور دیا۔ بانکی مون سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اس حوالے سے کہا کہ "انسان دوستی کے عالمی دن پر ہم زندگیاں بچانے کیلئے امدادی کاموں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور اِس مقدس مقصد کیلئے اپنی جانیں گنوانے والوں کو یاد کرتے ہیں۔ ہولناک واقعات کا شکار ہونے والے اپنا سب کچھ گنوادیتے ہیں۔ خاندان، خوراک، گھر اور روزگار سے محروم ہوجاتے ہیں۔ انسانی جذبے کے تحت کام کرنے والے امدادی کارکن ایسے لوگوں کو انکے پیروں پر کھڑا کرنے اور نئی زندگی شروع کرنے میں مدد کرتے ہیں۔"