5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خان گڑھ میں سیلاب سے مزید دو دیہات زیرآب
جنگ نیوز -
مظفرگڑھ . . . مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ خان گڑھ میں سیلاب سے مزید دو دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان کا زمینی رابطہ آج24 ویں روز بھی منقطع ہے۔دوسری جانب راجن پور کی تحصیل روجھان کا80فیصد علاقہ زیر آب آگیا ہے ۔راجن پور کی تحصیل روجھان میں متاثرین کو خوارک اور ادیات کی فوری ضرورت ہے۔ کوٹ مٹھن اور جام پور میں بھی کئی کئی فٹ سیلابی پانی کھڑا ہے۔ادھر ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کا آج چوبیسویں روز بھی ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہے ۔ضلعی انتظامیہ ڈی جی خان کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث محصور افراد تک خوراک اور ادویات پہنچانا ممکن نہیں ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گیسٹرو میں مبتلا100سے زائد مریض مختلف اسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔سیلاب سے مظفر گڑھ کے قصبے خان گڑھ میں مزید دویہات زیرآب اور فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔