تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سائنس فکشن سیریز ڈاکٹر ہو کے کردار ڈیلِک کی شکل کا شاندار کیک

جنگ نیوز -
لندن . . . برطانوی سائنس فکشن ٹی وی سیریز ڈاکٹر ہو(Dr.Who)کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اوراس کے روبوٹک کردار ڈی لک (Dalek) کوشائقین میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے۔آسٹریلیاسے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ بیکر Tenele Perkinنے آفس میں اپنے ساتھی کی سالگرہ پر اسے منفرد سرپرائز دینے کا تہیہ کیا،چونکہ Teneleکا ساتھیDr. Whoسیریز کا بہت بڑامداح تھا لہٰذا اس نے انتہائی محنت سے2فٹ اونچاکیک تیار کیا۔50گھنٹے میں تیار ہونے والے اس کیک کا وزن20کلو گرام ہے جس میںDalekکردار کی باریک بینی ڈالنے کے لیے چاکلیٹ اورچیری آئس کے ساتھ کیک کی تہہ کو مضبوط بنانے کے لیے ہلکا پولسٹرین پلاسٹک(Styrofoam)بھی استعمال میں لایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.