5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
زیر یں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے دوران گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں پر مزید بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران، کشمیر ،پنجاب، ہزارہ ،ڈیرہ اسماعیل خان،زیر یں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش دیر میں25 ملی میٹر ،سیال کوٹ میں22 اور منگلا میں10 ملی بارش ریکارڈ کی گئی،جبکہ اسلام آباد میں07 ،ڈی جی خان اور کوٹلی05 ،لاہور اور پاراچنار میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔