تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

شاہ رخ خان کے سسر گوری کے والد کودل کا دورہ ،اسپتال میں داخل

جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے سسر اوراہلیہ گوری خان کے والد74سالہRamesh Chandra Chhiba دل کے معمولی دورے کے باعث دہلی کے اسپتال میں داخل کردیے گئے ہیں۔اداکار شاہ رُخ خان جو اپنے سسر کے بہت قریب ہیں فوری طور پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ دہلی پہنچ گئیہیں تاکہ اس نازک وقت میں اپنے گھر والوں کا حوصلہ بڑھاسکیں۔شا ہ رُخ خان کے قریبی دوستوں نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گوری کے والد ریٹائرڈ کرنلRP Chibbaکی حالت بہت نازک تھی اور وہ آئی سی یو میں ایڈمٹ تھے تاہم اب وہ تندرستی کی جانب گامزن ہیں ۔شاہ رُخ اور ان کی اہلیہ گوری کے لیے یہ وقت بہت کٹھن رہا ہے اور شاہ رُخ کا ارادہ تھا کہ وہ اپنے سسر کے خطرے سے باہر آجانے اور صحت یابی تک دہلی میں ہی قیام کریں تاہم اسپتال میں پیدا ہونے والی غیر معمولی ہلچل کے باعث وہ ممبئی واپس روانہ ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.