5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے2ارب ڈالرز دیگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . فارن ڈیسک . . . سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بہتری اور بحالی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کو 2ارب ڈالر کی امداد ملنے کی توقع ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بینک کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے تباہ کاریوں سے پاکستان کی اقتصادی صورت حال ابھی واضح نہیں لیکن دو سالوں تک بینک دو ارب ڈالر امداد دے گا۔ پاکستان کے سیلاب سے معاشی تباہ کاریاں اربوں ڈالر تک ہونے کے خدشات ہیں۔طالبان عسکریت پسندوں سے نبردآزما ہونے کے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا تھا کہ اس آفت سے فوری پاکستانی حکومت دباوٴ کا شکار ہو گئی۔آئندہ دو برسوں تک اے ڈی بی بحالی کے کاموں پر تقریباً دو ارب ڈالر خرچ کرے گا۔