تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پشاورمیں پانچ روزہ پولیو اور خسرہ مہم شروع

جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاورمیں پانچ روزہ پولیو اور خسرہ مہم شروع ہو گئی ہے جس میں5 سال سے کم عمر کے90 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے اور خسرے کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ای پی آئی کے کورآڈی نیٹر ڈاکٹر عبدوگل نے جیو نیوز کو بتایاکہ حالیہ سیلاب سے بچوں میں مختلف امراض میں اضافہ ہو رہا ہے جس میں سب سے مہلک بیماری پولیو کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں پانچ روزہ پولیو اور خسرہ مہم کے دوران90 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا ئیں گے۔ جس کے لیے137 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر عبدوگل کا کہنا تھا کہ پشاور کے20 اسکولوں میں مقیم بچوں کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور خسرہ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.