5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سندھ و پنجاب میں سیلاب سے40لاکھ افراد بے گھر ہو ئے،اقوام متحدہ
جنگ نیوز -
نیو یارک . . . اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پاکستان میں بد ترین تباہی ہوئی ہے اور صرف پنجاب اور سندھ میں بے گھر افراد کی تعداد40 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔اقوام متحدہ کے تر جمانMaurizio Giuliano نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق سیلاب سے صرف سندھ اور پنجاب میں40 لاکھ افراد ایسے ہیں جن کے سر سے چھت چھن گئی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔اس سے پہلے اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے20 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں،اب یہ تعداد بڑھ کر دوگنی ہوگئی ہے۔