تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

یوٹیلیٹی اسٹورز کی اشیاپر کیا جانیوالا اضافہ وزیر اعظم کی ہدایت پر واپس

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے پانچ اشیا کی قیمتوں میں کئے جانیوالے20 فیصد اضافے کا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے اعلان کردہ رمضان ریلیف پیکیج پر فروحت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان محمد جاوید منصور غوری نے جیو نیوز کو بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی طرف سے مارکیٹ میں نرخ بڑھ جانے کی وجہ سے آٹا، بیس،چنے کی دال، سفید چنا اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھاتاہم خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ اشیا میں کیا جانے والا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور عوام کو پرانی قیمت پر ان کی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، یوٹیلیٹی اسٹورز نے20 کلو آٹے کا تھیلا 360 روپے سے بڑھا کر400 روپے کردیا گیا تھا اسی طرح چنے کی دال56 روپے فی کلو سے بڑھا کر65 روپے ،بیسن کی قیمت فی کلو56 روپے سے بڑھا کر66 روپے،، سفید چنے کی قیمت78 روپے سے بڑھا کر95 روپے اور کوکنگ آئل کی قیمت103 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر110 روپے کردی گئی تھی ،تاہم اب یہ اشیا پرانے نرخوں پر ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر میسر ہوں گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.