تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

انجلینا جولی کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد جمع کریں گی

جنگ نیوز -
برلن . . . ہالی ووڈ اسٹار اینجلینا جو لی اپنی فلم سالٹ کی پروموشن کے لیے جر منی پہنچ گئی ہیں جہاں میڈیا سے بات کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے وہ زیادہ سے زیادہ امداد جمع کریں گی۔ اینجلینا جو لی اپنی نئی فلم سالٹ کی پروموشن کے لیے مختلف مما لک کا دورہ کر رہی ہیں اور اسی سلسلے میں وہ جرمنی کے دارالحکومت بر لن میں موجود ہیں ، برلن میں جولی نے اپنے فینز سے ملاقات کی اور انھیں آٹو گراف بھی دیئے ، انھوں نے میڈیا سے بھی بات کی اور اپنی فلم کے سا تھ ساتھ پاکستان کے سیلاب پر بات کرتے ہو ئے جولی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے بہت زیادہ کچھ نہیں کیا گیا اور وہ خود جتنا ممکن ہوگا امداد کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.