تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

زلزلہ متاثرین کی طرح سیلاب زدگان کی بھر پورمدد کی جائے ،پروفیسر غفور

جنگ نیوز -
کراچی . . . جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر پروفیسر غفور احمد کاکہناہے کہ حکمرانوں کی کوتاہیاں اپنی جگہ مگر قوم کو2005 میں آنے والے زلزلے کی طرح سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ایک بیان میں پروفیسر غفور احمد نے کہاہے کہ قدرتی آفات دراصل اللہ کی جانب سے ایک تنبیہ ہے کہ اس کے بندے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کریں۔سیلابی ریلے کے ذریعے متاثر ہونے افراد ہماری توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں ۔جماعت اسلامی اور الخدمت نے متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے سرگرمیاں شروع کردی ہیں ۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر سیلاب زدگان کی زیادہ سے زیادہ امداد کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.