5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دریائے سندھ میں گڈو اور سکھرکے مقام پر بدستور اونچے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
کراچی . . . دریائے سندھ میں گڈو اور سکھرکے مقام پر بدستور اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ کوٹری میں پانی کی آمد مسلسل بڑھ رہی ہے اور یہاں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ فورکاسٹگ ڈویژن کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد نو لاکھ93 ہزار سے زائد اور اخراج نو لاکھ 92 ہزارکیوسک سے زیادہ ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد10 لاکھ 7 ہزار کیوسک سے زائد اور اخراج 9 لاکھ 74 ہزار کیوسک سے زیادہ ہے۔ دونوں مقامات پر پانی کے بہاؤ میں کمی آئی ہے۔ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد4 لاکھ 54 ہزار کیوسک سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اخراج4 لاکھ 26 ہزار کیوسک سے بڑھ گیا ہے۔ اگلے بارہ گھنٹوں میں پانی کی آمد اور بہاؤ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ تونسہ پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔یہاں پانی کی آمد اور اخراج5 لاکھ28 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی کا اخراج4لاکھ40 ہزار کیوسک سے زائد ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 90 ہزار800 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار پانچ سو چھیالیس اعشاریہ دو فٹ ہے۔ جو انتہائی سطح سے چار فٹ نیچے ہے۔ یہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 47 ہزار500 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 18 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار دو سو چھ فٹ پر برقرار ہے۔یہاں پانی کی آمد اور اخراج 61 ہزار کیوسک سے زائد ہے۔دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ گیارہ ملین ایکڑ فٹ سے زائد ہے۔