تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اٹھارویں ترمیم کی بعض شقوں کیخلاف درخواستوں کے مقدمہ کی سماعت

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . آئین میں18ویں ترمیم کے مقدمہ میں حکومت پنجاب کے وکیل شاہد حامد نے ہم آہنگی نہ ہونے پر آئینی ترمیم کا معاملہ پارلے منٹ کو واپس بھیجنے کی تجویز دی ہے، اس مقدمہ میں بلوچستان ہائی کورٹ میں مستقل ججز کے ایشو پر اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا گیا ہے ۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے17رکنی بنچ نے18ویں ترمیم کی بعض شقوں کے خلاف دائر درخواستوں کے مقدمہ کی سماعت کی تو حکومت پنجاب کے وکیل شاہد حامد نے آج اپنے دلائل مکمل کئے ، انہوں نے کہا کہ عدالت اگر اس نتیجے پر پہنچے کہ کسی آئینی ترمیم کے ایشو پر ہم آہنگی ممکن نہیں تو یہ معاملہ واپس پارلے منٹ کو بھیج دیا جائے، عدالت نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی ختم ہوتی ہوئی مدت کے معاملے پر پارلے منٹ کا مشترکا اجلاس بلانے سے متعلق حکومت پنجاب کے تجویز پر اٹارنی جنرل سے جواب بھی مانگ لیا ، عدالت نے اٹارنی جنرل کو کہا کہ وہ اس بارے میں ہدایات لے کر23 اگست تک سپریم کورٹ کو آگاہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.