5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پشاور:14 ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق
جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاور کے علاقہ لڑمہ میں14 ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ای پی آئی کے کورآڈنیٹر ڈاکٹر عبدوگل نے جیو نیوز کو بتایاکہ پشاور کے علاقہ لڑمہ میں منصور حسین نامی 14 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کوآرڈینیٹر ای پی آئی کے مطابق رواں سال کے دوران پشاور میں پولیو کے چار کیسز سامنے آئے ہیں ۔ ڈاکٹرعبدوگل کا کہنا تھا کہ پشاور میں پولیو وائرس بڑھنے کی بڑی وجہ والدین میں شعور اور آگاہی کی کمی ہے۔ جس سے اس مرض میں اضا فہ ہو رہا ہے۔