5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارتی جیلوں میں قید تین پاکستانی جاں بحق
جنگ نیوز -
لاہور . . . وزارت داخلہ کے مطابق بھارتی جیلوں میں قید تین پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں تاہم تینوں کی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے ان کی پاکستان منتقلی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جیلوں میں ہلاک ہونے والے تینوں پاکستانی قیدی ذہنی توازن کھوچکے تھے تاہم انتقال کرجانے والے پاکستانیوں کے ناموں کے سوا بھارتی حکام کے پاس تفصیلی کوائف موجود نہیں۔بھارت میں مرنے والے تینوں پاکستانیوں کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس میں پڑی ہیں، وزارت داخلہ کے مطابق مرنے والے پاکستانی قیدیوں میں مختار، بشیراحمد اور متیشیا شامل ہیں، جن کی تصاویر انہیں موصول ہوگئی ہیں جنہیں جلد میڈیا کو جاری کردیا جائے گاجس سے ان کی شناخت میں آسانی ہوسکے۔