5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی : ریلیف کیمپوں میں مخیرحضرات کی جانب سے کھانے کی فراہمی
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے مختلف ریلیف کیمپوں میں مخیر حضرات کی جانب سے کھانے کی ذمہ داری لے لی گئی ہے جبکہ کئی کیمپوں میں شہری انتظامیہ کی جانب سے کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔شہر کے تیرہ متاثرین کیمپ آپریٹو ہیں ۔متاثرین کیمپ رزاق آباد میں عقیل کریم ڈیڈی نے، بھینس کالونی کے تین کیمپوں اور کیماڑی ہاکس بے کیمپ میں آرٹس کونسل آف پاکستان کے اعزازی سیکریٹری احمدشاہ نے، گڈاپ ریلیف کیمپ میں سیلانی ویلفیئرٹرسٹ نے، جبکہ سچل گوٹھ اور بھٹائی گوٹھ کے کیمپوں میں شہری حکومت کراچی نے کھانے کی ذمہ داری لی ہے۔کئی کیمپوں کے متاثرین کی جانب سے سحری اور افطار کے وقت میں کھانا فراہم نہ کئے جانے کی شکایات مل رہی ہیں اور روزہ دار مشکلات کا شکار ہیں جبکہ پینے کے صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین خصوصا بچے بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔