5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ جزوی طور پر بحال
جنگ نیوز -
گلگت . . . گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کا کام شروع کردیاگیا ہے۔شاہراہ قراقرم گلگت چلاس سیکشن پر ٹریفک کی بحالی اور براستہ بابو سر ٹاپ پر گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہونے کے بعد گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ جزوی طور پر بحال ہے۔گلگت بلتستان کے تمام سات اضلاع میں خوارک اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہے۔بازاروں میں کھانے پینے کی اشیا اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں ۔ ڈپٹی انجینئر محمد رشید کے مطابق ضلع اسکردو اور گانچھے میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کیلئے31کروڑ روپے درکار ہیں۔