5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور: یونان سے ڈی پورٹ 5 افراد گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور . . . ایف آئی اے لاہور نے یونان سے ڈی پورٹ ہونیوالے5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ2 مسافرو ں کی جعلی دستاویزات پر برطانیہ اور دبئی جانے کی کوشش ناکا م بنادی ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق سیالکوٹ کاالیاس گوجرانوالہ کے ایجنٹ رانا خادم کو6 لاکھ روپے دیکر براستہ ایران غیر قانونی طور پر یونان پہنچا ، منڈی بہاؤالدین کا مبشر حسن گجرات کے ملہی نامی ایجنٹ کو ساڑھے6 لاکھ ، سیالکوٹ کا وقار احمد مقامی ایجنٹ مٹھو کو6 لاکھ ، گجرات کا ذوالفقار احمد کراچی کے ایجنٹ نواز کو6 لاکھ جبکہ سیالکوٹ کا امجد مقامی ایجنٹ خالد مسیح کو ساڑھے6 لاکھ دیکر غیر قانونی طور پر یونان پہنچا ۔ مذکورہ افراد ایجنٹوں کومجموعی طور پر31 لاکھ روپے دینے کے بعد سال2008 اور سال2009 میں غیر قانونی طور پر یونان پہنچے جس پر انہیں وہاں سے ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان ڈی پورٹ کردیاگیا۔ تھانہ ایف آئی اے میں ڈی پورٹ ہونیوالوں کو بھاری رقوم کے عوض غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹوں کیخلاف ایف آئی اے امیگریشن حکام نے جعلی دستاویزات پر برطانیہ جانے والے مسافر بشیر حسن اور دبئی جانیوالے شخص کلیم عباس کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل حکام کے حوالے کردیا۔