5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پیزا صحت کیلئے فائدہ مند بھی ہو سکتا ہے،تحقیق
جنگ نیوز -
روم . . . پیزا کھانے کے شو قین افراد کے لیے خوش خبری ہے کہ پیزا صحت کے لیے فائدہ مند بھی ہو سکتا ہے ۔ اٹلی میں ہونے والی کئی ریسرچ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیزا کھانے سے صحت پر اچھے اثرات مر تب ہو سکتے ہیں ،ماہرین کا کہنا ہے کہ پیزا کو مضر صحت غذا قرار دینا غلط ہے کیونکہ صحیح طریقے سے بنا ئے گئے پیزا کے کئی اجزا صحت کے لیے مفید بھی ہیں ۔ لیکن پیزا باقاعدگی کے ساتھ کھانا ٹھیک نہیں۔