5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نکاسی آب کے بینڈ کی شکل کا منفرد ڈیجیٹل کیمرہ
جنگ نیوز -
تل ابیب . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک انڈسٹریل ڈیزائنر Yaniv Bergنے ڈیجیٹل کیمرے کی تیاری میں جدت لاتے ہوئے اس کا منفرد ڈیزائن تخلیق کیا ہے۔ایک حول بین(Periscope)کی شکل کا یہ کیمرا ناصرف وضع و قطع کے حساب سے نکاسیِ آب کے پائپ میں لگانے والے جوڑ(بینڈ) کی سی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے بلکہ اس کا یہ منفرد اندازکئی زاویوں سے تصاویر کھینچنے میں مددگارثابت ہوتا ہے۔اس کیمرے کے اوپری حصے میں لینس لگائے گئے ہیں جبکہ نیچے کی طرف مڑتا ہوئے حصے پرچھوٹیLCDاسکرین ہے۔اس کیمرے کو استعمال کرنا بھی بہت ہی آسان ہے کیونکہ اس کا LCDوالا حصہ پیٹ کی طرف رکھا جاتا ہے جبکہ ہتھیلی میں اوپری حصہ پکڑ کر اس کا زاویے کا پہیا مخصوص انداز سے متعین کرکے بٹن دبایا جاسکتا ہے۔