5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رانی مکھرجی کے بجائے اب کترینہ کیف ادیتیا چوپڑا کی اولین پسند
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اداکاروہدایتکار ایک دوسرے کی سرپرستی مختلف انداز میں کرتے نظر آتے ہیں جس کی مثال شاہ رُخ خان فرح خان اور کرن جوہر کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں کترینہ کیف کو نمایاں اہمیت دلوانے والے سلمان خان کی بھی ہے۔اسی طرح ایک جوڑی یش راج پروڈکشن کے ادیتیا چوپڑا اور رانی مکھرجی کی بھی مانی جاتی تھی جو ایک دوسرے کو اپنے لیے خوش قسمت تصور کرتے تھے اور زیادہ تر ایک ہی ساتھ کام کرتے تھے۔بلیک جیسی بلاک بسٹر فلم دینے والی اس جوڑی کی ایک دو فلمیں ناکام کیا ہوئیں دونوں نے ایک دوسرے سے نگاہیں پھیر لیں اور جہاں رانی نے یش راج بینر سے علیحدگی کا اعلان کیا وہیں ادیتیا کی نگاہِ کرم کترینہ کیف پر پڑگئی۔نیویارک جیسی کامیاب فلم میں کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنیوالے ادیتیا آجکل کترینہ کے بہت قریب دیکھے جارہے ہیں جبکہ کترینہ بھی اپنے کیرےئر سے متعلق اہم فیصلوں میں ادیتیا سے مشورے اور صلاح لے رہی ہیں۔کترینہ سے متعلق یہ اہم بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان کا عباس مستان کی فلم دی اٹالین جاب سے انکار کے پیچھے بنیادی وجہ بھی ادیتیا ہی تھے جن کا ماننا تھا کہ کیرےئر کی بلندی پر کترینہ کو غیر اہم کردار وں کی پیشکش قبول کرنے سے اجتناب برتنا چاہیے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف آجکل یش راج بینر تلے تین فلموں میں کام کررہی ہیں جن میں عمران خان کے ساتھ ایک فلم کے علاوہ کترینہ ممکنہ طور پر دھوم تھری میں بھی مرکزی کردار ادا کریں گی۔