5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بنوں میں دستی بم کے دھماکے میں17 افراد زخمی
جنگ نیوز -
بنوں…بنوں کے علاقے تیل منڈی میں دستی بم کے حملے سے سترہ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بنوں شہر کے گنجان علاقے تیل منڈی میں صبح نو بجے دھماکا ہوا جس سے سترہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا ڈیڑھ سے دو کلو وزنی دیسی ساخت بم سے ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے بم یا تو سڑک کے بیچ میں پھینک دیا یا ان سے گرگیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔