5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سنسناٹی اوپن :دفاعی چیمپین راجر فیڈرر تیسرے راؤنڈ میں
جنگ نیوز -
سنسناٹی…سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈڈ کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، رافیال نڈال اور نوواک جوکووچ کے بعد دفاعی چیمپین راجر فیڈرر بھی تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں راجر فیڈرر کا مقابلہ ازبکستان کے ڈینس اسٹومن سے تھا، پہلے سیٹ میں فیڈرر کو پانچ دو سے برتری حاصل تھی جب ازبک حریف ٹخنے کی انجری کی وجہ سے دستبردار ہوگئے، اس سے قبل ٹاپ سیڈ اسپین کے رافیال نڈال، برطانیہ کے اینڈی مرے اور سربیا کے نواک جوکووچ بھی اپنے اپنے میچز جیت کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے، امریکہ کے مارڈی فش نے اسپین کے فرنانڈو ورڈاسکو کو اپ سیٹ شکست دی۔