تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبر پختونخوا:چھیالیس لاکھ متاثرین میں ایک لاکھ 38ہزار حاملہ خواتین

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے بدترین سیلاب سے متاثرہ لاکھوں افراد میں ایک لاکھ اڑتیس ہزار حاملہ خواتین اور ان سے پیدا ہونے والے بچوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں ۔خیبر پختونخوا میں آنے والے بدترین سیلاب نے چھیالیس لاکھ افراد کو متاثر کیاہے، جس میں ایک لاکھ اڑتیس ہزار حاملہ خواتین ہیں ان خواتین کونہ تو حسب ضرورت خوراک فراہم کی جارہی ہے اور نہ مناسب طبی سہولیات۔ جس پر ان خواتین اور ان سے پیدا ہونے والے بچوں کی زندگی کا خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا ستارہ عمران کے مطابق ان حاملہ خواتین کو طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کیلئے خاصا مشکل ہے۔ جبکہ نقل مکانی کرنے والے لاکھوں افراد میں دو لاکھ لیڈی ہیلتھ ورکرز طبی آلات پانی میں بہہ جانے کی وجہ سے بے بس ہوگئی ہیں صوبائی وزیر نے حاملہ خواتین کیلئے طاقت کی ادویات اور طبی آلات کی امداد کی اپیل کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.