تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس نو ہزار آٹھ سو کی حد عبور کرگیا

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی رہی اور انڈیکس نو ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ سرمایہ کار سیمنٹ سیکٹر میں سرگرم نظر آئے، کاروبار کے ا ختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 143 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار 847 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ کاروباری حجم پانچ کروڑ 59 لاکھ شیئرز رہا۔سب سے ز یادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 37 پیسے اضافے کے ساتھ سات روپے 96 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 163 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی یہ رحجان برقرار رہ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.