تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جاپان کا پاکستان میں امدادی سرگرمیوں کیلئے فوجی مشن بھیجنے کا اعلان

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان نے پاکستان میں سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں کیلئے فوجی مشن پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔ جاپانی وزارت دفاع کے مطابق پاکستان نے امدادی کاموں میں تعاون کے لئے درخواست کی تھی ،اس سلسلے میں وزیر دفاع نے ڈیفنس فورسز کو ہدایت کی ہے کہ ریلیف مشن پاکستان بھیجنے کی تیاری کی جائے، جاپانی نیوز ایجنسی کے مطابق توقع ہے کہ چھ ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز کا ایک یونٹ اور تین سو سے زائد فوجی امدادی کاموں کیلئے پاکستان بھیجے جائیں گے، جاپانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بیس افسروں پر مشتمل ایڈوانس ٹیم آج پاکستان روانہ ہورہی ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا نے غیر سرکاری طور پر جاپان سے پاکستان کی مدد کرنے کے لئے کہا ہے ۔ جاپانی حکومت کی ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم جمعے سے پاکستان کے دورے پر ہے جو پاکستان کو درپیش ضروری اشیا ، سیکیورٹی کی صورت حال اور دیگر حالات کا جائزل لے رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.