5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر جاپان کا امداد میں اضافے کافیصلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جاپانی حکومت نے پاکستان میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر متاثرین کیلئے امداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاپانی وزارت خارجہ کے پریس ریلیز کے مطابق 3اگست کو 3ملین ڈالر مالیت کی امداد کا وعدہ کیا گیا تھا جبکہ اقوام متحدہ کی اپیل کے پیش نظر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اس امداد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا اور اب حکومت جاپان مزید 10ملین ڈالر کی امداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کو دے گی۔پریس ریلیز کے مطابق حکومت جاپان اور مختلف جاپانی اداروں کی جانب سے دی گئی کل امداد کی مالیت 14.4ملین ڈالر ہو جائے گی۔