تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبرپختونخوا میں صفائی کی ناقص صورتحال ،وبائی امراض پھیلنے لگے

جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ تاہم صفائی کی ناقص صورتحال کے سبب وبائی امراض پھیل رہے ہیں ۔کوہستان کی دور دراز وادیوں میں پھنسے ہزاروں افراد آج 23ویں روز بھی سرکاری امداد کے منتظر ہیں۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی علاقوں میں لکڑی کی ٹرالیوں کی مدد سے دریا عبو ر کرنے کا انتظام کرلیا ہے تاہم شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ضلع میں خوراک کی قلت ہے۔نوشہرہ میں فلاحی تنظیموں اور حکومتی اداروں کی جانب سے متاثرین کو شلیٹرز ،خوراک اور صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔ڈیرہ اسماعیل خان کے بعض علاقوں میں بائیس روز بعد بھی خورا ک اور خیمے نہیں پہنچا ئے جاسکے ہیں ۔سوات کے علاقے مینگورہ میں گذشتہ روز بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے اورمینگورہ پل ہلکے ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا ہے۔چارسدہ کے متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.