تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عبید اللہ یوسف زئی کی شہادت ناقابل برداشت المیہہے،شاہی سید

جنگ نیوز -
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے اے این پی سندھ کے صوبائی سالارعبید اللہ یوسف زئی کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہادت کو ناقابل برداشت المیہ قرار دیا ہے۔اے این پی سندھ کے اعلامیہ کے مطابق صدر اے این پی سندھ نے کہا کہ ہم شدید غم و غصہ میں ہیں لیکن جذبات میں آکر کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتے۔ انھوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ وہ کون سے عناصر ہیں جو شہر کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ شاہی سید نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر سے کام لیں اور شرپسند عناصر پر نظر رکھیں جو پختون قوم اور پاکستان کی سالمیت کے دشمن ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.