تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکی سینیٹر جان کیری کا صدر زرداری کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکی سینیٹر جان کیری نے صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے حالات دریافت کئے۔جان کیری کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی تباہی ہے ،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کو کیری لوگر پروگرام کے تحت20 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد دی جا ئے گی۔صدارتی ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر جان کیری صدر آصف علی زرادری کے ہمراہ جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں کے فضائی دورے کے دوران جام پور پہنچے۔اس موقع پر امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن،گورنر پنجاب سلمان تاثیر اور امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی بھی ہمراہ تھے۔ا س موقع پر جان کیری نے متاثرین سے ان کے حالات دریافت کئے۔ صدر زرداری اور سینیٹر جان کیری کو جی او سی میجر جنرل نادر زیب نے بریفنگ دی،صدارتی ترجمان کے مطابق جان کیری نے کہا کہ پاکستان کو کیری لوگر پروگرام کے تحت 20 کروڑ دالر کی اضافی امداد دینے کیلئے پروگرام کو ری شیڈیول کیا جا رہا ہے۔جان کیری نے کہا کہ لوگ بہت مشکل حالات میں رہ رہے ہیں،امریکی رقم براہ راست متاثرین کو خوراک اور تحفظ فراہم کرنے کے پروگرام کے تحت دی جائے گی،صدر زرداری نے کہا کہ حکومت اور پیپلز پارٹی متاثرین سیلاب کے ساتھ ہے اور ان کی بحالی اور تعمیر نو تک ان کی ہر قسم کی مدد کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.