5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مسلم لیگ ن کی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کی مرکزی رابطہ کمیٹی قائم
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے پارٹی کی مرکزی رابطہ کمیٹی قائم کر دی ہے،میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔مرکزی رابطہ کمیٹی کے قیام کا اعلان پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کے دوران کیاگیا۔کمیٹی کے چیف کوآرڈینیٹر اقبال ظفر جھگڑا اور سیکرٹری صدیق الفاروق ہوں گے۔ جبکہ مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان میں حمزہ شہباز،اشفاق سرور،حفیظ الدین،مخدوم شاہنواز،پیر صابر شاہ،حاجی افتخار،عبدالقادر بلوچ،سردار یعقوب ناصر،شاہ غلام قادر،مفتی منصور اور حفیظ الرحمان شامل ہیں۔کمیٹی ملک بھر میں سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے حوالے سے پارٹی کی سرگرمیوں کو مربوط بنانے کے لئے فوکل باڈی کا کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کرمتاثرین سیلاب کی بھرپور مدد کی جائے۔اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کی طرف سے متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے امدادی چیک بھی میاں نواز شریف کو پیش کئے گئے