5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برطانوی ساحل پر دنیا کی سب سے لمبی بینچ تخلیقی مراحل میں
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانوی کاؤنٹی ویسٹ سیسکس کے قصبے لٹل ہیمپٹن کے ساحل پر دنیا کی سب سے لمبی بیچ بینچ تیار کی جارہی ہیں۔پہلے ہی برطانیہ کی سب سے لمبی بینچ کا اعزاز رکھنے والی لٹل ہیمپٹن بینچ فی الحال324میٹر لمبی ہے جس پر300افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اب اسے وسعت دے کر621میٹر طویل کیا جارہا ہے۔اپنے قصبے کو خاص مرتبہ دلوانے کے لیے پُر عزم یہاں کے طلباء، باسی اور بزنس مین اس منصوبے میں بیحد دلچسپی لے رہے ہیں اور اسے منفرد بنانے کے لیے اچھے خیالات بھی پیش کررہے ہیں۔آڑھے ترچھی ،بل کھاتی، کئی کوڑے دانوں اور کھمبوں کو کاٹتی اور زیرِ زمین سے گزرتی یہ بینچ مختلف رنگوں میں تیار کی جارہی ہے۔