تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب سے چترال میں وسیع پیمانے پر تباہی، دس افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر بہبود آبادی سلیم خان نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے چترال میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔ دس افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ اربوں روپے کی قومی و نجی املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال میں تمام رابطہ سڑکیں اور پل سیلاب میں بہہ گئے ہیں دو ہفتے گزرنے کے باوجود بیشتر علاقوں تک رسائی نہیں ہوسکی ہے ۔ انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت اور امدادی اداروں سے چترال پر توجہ دینے کی اپیل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.