5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب میں جانیں بچانے والے اہلکاروں کو ترقی دی جائیگی،آئی جی خیبرپختونخوا
جنگ نیوز -
نوشہرہ …آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ ملک نوید نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے دوران قیمتی جانوں کو بچانے والے پولیس اہلکاروں کو ترقی دی جائے گی۔پولیس لائن نوشہرہ میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب میں پولیس اہلکاروں نے جس طرح سے ریسکیو آپریشن میں لوگوں کی جانیں بچائیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ملک نوید نے کہا کہ سیلاب کے دوران قیمتی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے پولیس اہلکاروں کو ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ اے ایس پی نوشہرہ کو وزیراعلیٰ گولڈ میڈل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث پولیس لائن کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور نیا پولیس لائن دریا کابل سے دور سیلاب سے محفوظ علاقے میں قائم کیا جائے گا۔