5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب سے سندھ میں اری چاول کی 70 فیصد فصل متاثر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سیلاب سے سندھ میں اری چاول کی 70 فیصد فصل متاثر ہوئی ہے اور15 سے20 لاکھ ٹن کی برآمدات خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ وزارت تجارت کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ سیلاب سے ارری چاول کی20 سے 25 لاکھ ٹن فصل متاثر ہونے کا ابتدائی تخمینہ ہے۔ اور ارری چاول کی 45 لاکھ ٹن پیداوار حاصل کرنا مشکل ہے۔ تاہم اس بات کی امید ہے کہ پاکستان اپنی مقامی ضروریات کے مطابق 20 لاکھ ٹن ارری چاول حاصل کرلے گا۔ سیلاب سے خدشہ ہے کہ ارری چاول کے 15 لاکھ ٹن کے برآمدی آرڈرز متاثر ہوسکتے ہیں۔