تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سلمان خان اور کنگنا رناوت کے بیچ کیا کھچڑی پک رہی ہے؟

جنگ نیوز -
ممبئی…کترینہ کیف سے تعلقات کی ختم ہونے کے بعد اب سلمان خان کی نظر عنایت کنگنا رناوت پر آٹھہری ہے۔ بالی وڈ کے فلمی حلقوں میں آج کل سلمان اور کنگنا کی پروان چڑھتی دوستی کے چرچے عام ہورہے ہیں جن کی ملاقاتوں کے سلسلے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ فلمی حلقوں میں یہ خبر گرم ہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان یقیناّ کوئی کھچڑی پک رہی ہے تبھی سلمان خان نے اپنی مراٹھی فلم کے ہندی ریمیک میں کترینہ یا سوناکشی کے بجائے کنگنا رناوت کو کاسٹ کرنے پر زور دیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ حال ہی میں کنگنا اپنی پوری فیملی کے ہمراہ سلمان خان کی بہن ارپیتا کی سالگرہ کے موقع پر بھی مدعو تھیں جہاں صرف سلمان کے قریبی دوستوں کو ہی بلایا گیا تھا۔ دوسری جانب کنگنا بھی پیچھے نہیں ہیں، انہوں نے حال ہی میں سلمان خان کی خون عطیہ کرنے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیااور سلمان کو مکمل سپورٹ بھی کیا۔ دونوں کے بڑھتے ہوئے ان تعلقات نے میڈیا سمیت فلمی حلقوں کو بھی تشویش کا شکار کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.