5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سکھر:امریکی کونسل جنرل ولیم مارٹن کاامدادی کیمپ کا دورہ
جنگ نیوز -
سکھر…امریکی کونسل جنرل ولیم مارٹن نے آج سکھر میں آئی بی اے سکھر ایلومنائے کی جانب سے متاثرین سیلابکیلئے قائم کئے جانے والے امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امریکی کونسل جنرل کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی حالت اور ان کے لئے کی جانے والی کاروائیوں کا جائزہ لینا تھا۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی آنکھوں میں ڈر اور تکلیف دیکھی ہے جو کوئی بھی انسان محسوس کر سکتا ہے۔ ولیم مارٹن نے کہا کہ امریکی قوم اس مشکل اور دکھ کی گھڑی میں پوری طرح سے پاکستانی حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ مسلسل سیلاب کیلئے کی جانے والی امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے۔ اس کے علاوہ امریکن ڈیزاسٹر ماہرین پاکستان میں موجود ہیں اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صدر اوباما پوری طرح سے پاکستان میں آنے والے اس تباہ کاری سے باخبر ہیں اور فکرمند ہیں، اس مشکل گھڑی میں کسی بھی قوم کی مدد کرنا امریکی روایت کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی ملٹری ائیر کرافٹ بھی پاکستان میں امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔