5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مقناطیسی کشش رکھنے والی خاتون
جنگ نیوز -
لندن…شمالی لندن کے ضلعہولووے سے تعلق رکھنے والی خاتون50سالہبرینڈاایلیسنکو مقناطیسی خاتون کہا جاتا ہے۔ایک بچے کی ماں،برینڈاکے جسم میں عام انسانوں کی نسبت مقناطیسی کشش کا دائرہ بڑا ہے جس کے باعث چلتے پھرتے ان کے جسم پر سکے،سیفٹی پنز اور دیگر دھاتی چیزیں فوراً چپک جاتی ہیں۔برینڈاکے جسم سے خارج ہونے والی مقناطیسی لہریں ناصرف لائٹ بلب پھاڑ دیتی ہے بلکہ کبھی کبھی غلط الارم بجنے کا سبب بھی بن جاتی ہے۔