تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ،9افراد ہلاک،12گاڑیاں نذرآتش

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کے قتل کے بعد ہونے والے تشدد کے واقعات میں نوافراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے،اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی کے دوران 12گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پرکارگو ٹرمینل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے این پی کے صوبائی رہنما عبیداللہ یوسف زئی اور سلیم اختر جاں بحق ہوگئے ۔ دونوں قومی ایئر لائن کے ملازم تھے ۔ واقعے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، داؤد چورنگی لانڈھی، قائدآباد، اسٹیل ٹاؤن، ضیا کالونی کورنگی، بنارس ، قصبہ کالونی اور اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دکانیں اور کاروبار بند کرادئیے ، نیشنل ہائی وے اور مولوی تمیز الدین خان روڈ پر ٹائر جلائے گئے اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا ۔ لانڈھی میں تین مسافر بسوں کو آگ لگادی گئی جبکہ سلطان آباد، ٹاور، ابوالحسن اصفہانی روڈ،شاہ فیصل کالونی اور پرانی سبزی منڈی کے قریب بھی 8گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بنارس ،کورنگی ، آلاصف اسکوائر اور زمان ٹاؤن میں5افراد ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ قائد آباد پر مسافر کوچ پر فائرنگ سے بھی تین افراد زخمی ہوئے، ادھر گلستان جوہر میں فائرنگ کی زد میں آکر سرکاری گاڑی میں سوار ایک شخص زخمی ہوگیا رینجرز اور پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں شہر کے مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.